گوشہ خاص

مائیکل ہارٹ نے جنہیں سب سے عظیم انسان تسلیم کیا

مدینۃ الرسولﷺ

يہ ممكن نہيں كہ وہ شخص جھوٹا ہو ، كہ 1400 سو سال جھوٹ كا زندہ رہنا محال ہے۔ اور كسى كے ليے يہ بھى ممكن نہيں ہے كہ وہ ڈيڑھ ارب لوگوں كو دھوكہ دے سكے۔  آپ کچھ لوگوں کو لمبے عرصے کے لیے جھوٹ  پر قائل کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح آپ بہت سے لوگوں کو کچھ عرصے کے لیے دھوکے میں رکھ سکتے ہیں ، لیکن یہ ممکن نہیں کہ ایک بہت بڑے طبقے  کو ، جو اس وقت ڈیڑھ ارب سے زائد  لوگوں پر مشتمل  ہے  ، چودہ سو سال سے بھی زیادہ عرصہ تک کسی جھوٹ پر قائل کیا جا سکے ۔ یہ ہے اس کوہِ حرا پر چڑھ کر پکارنے والے کے  صادق ہونے کی دلیل۔

مزید پڑھیے

نعت بے نقط : ہر دم درود سرور عالمﷺ کہا کروں

مسجد نبوی

فنِ نعت میں بہت سے اساتذہ و تلامیذ نے نام کمایا ، کہ یہ فن ہی ایسا ہے ، جو مٹی کو سونا اور خاک کو آسمان کر دیتا ہے۔ مولانا ولی محمد رازی بھی بہت خوبصورت انداز میں بارگاہِ نبوت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ زیرِ نظر نعت کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں کوئی نقطہ نہیں، یعنی یہ بے نقط نعتِ رسولِ مقبولﷺ ہے۔

مزید پڑھیے

سیرت طیبہ کی روشنی میں مربّی کے پانچ امتیازی اوصاف

     جو شخص 'مُربّی' کے منصب پر فائز ہو ، لوگوں کے درمیان وعظ و ارشاد کرتا ہو ، دوسرے اس کی باتیں سننے اور ان پر عمل کرنے کے خواہاں رہتے ہوں اسے اپنے اندر درج ذیل اوصاف پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

مزید پڑھیے

محسنِ پاکستان: محسنِ سرزمیں ، تیری روشن جبیں

ڈاکٹر عبد القدیر خان

داکٹر عبدالقدیر خان ، محسنِ پاکستان ، قائدِ اعطم محمد علی جناح کے بعد وہ دوسرے راہنما تھے ، کہ جن کی سیادت ، عظمت اور احسانات پر پورا وطن متفق تھا۔ ان کی وفات نے ہر محب وطن آنکھ کو سوگوار و اشکبار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

ڈاکٹر عبد القدیر خان: جسے اک خواب دکھلایا گیا تھا

ڈاکٹر عبد القدیر خان

محسن کش قوم پر مسلط سربراہ، پرویز مشرف نے جب سرِ بازارِ عالم محسنِ پاکستان کو رسوا کیا ، تو یہ صرف قصے کی ابتدا تھی ، قصہ ختم تو شاید کل بھی نہیں ہوا، کہ جب کوئی حکمران ، حکومتی نمائندہ ، اداروں کے سربراہان ، کوئی شریک نہیں ہوا، اور جانے والا آپ اور ہم کو سوگوار کر کے چل دیا۔ جعفر ملک صاحب مرحوم نے تو بہت پہلے لکھ دیا تھا، "مِری لاشِ بے کفَن پر ، خس و خار تک نہ روئے۔۔۔۔۔ مَیں وطن میں اجنبی تھا ، مجھے یار تک نہ روئے" خیر صاحب ، دل والے خود ہی لکھ لیں گے سرخی اس افسانے کی

مزید پڑھیے

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان: میں وطن میں اجنبی تھا ، مجھے یار تک نہ روئے

ڈاکٹر عبد القدیر خان

اس وقت بھی شاید ایل کے ایڈوانی (یا کوئی اور بھارتی نامور لیڈر) لوک سبھا سے خطاب کر رہا تھا اور پاکستان کے متعلق ہزیان بک رہا تھا، کہ "ہم آزاد کشمیر بھی فتح کریں گے، یہ بھی کریں گے وہ بھی کریں گے"، اسی دوران ، یکایک کوئی خاتون بھاگتی ہوئی بھارتی پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں اور تقریبا" چیختے ہوئے کہا کہ 'پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کردیا'

مزید پڑھیے

نعتِ رسولِ مقبولﷺ : رسولِ پاک کا رتبہ جدا، صلّے علیٰ کہیے

مسجدِ نبوی ﷺ

ماہِ ربیع الاول کا نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ایک خاص ربط ہے ۔ یوں تو ہر چلتی سانس کی زادِ راہ درودِ شریف کرنی چاہیے ، کہ خود ربِّ ذوالجلال نے بھی سورۃ احزاب میں یہی فرمایا ہے ، اور یہی اس باری تعالیٰ اور اس کے فرشتوں کی سنت بھی ہے کہ "صلّے علیٰ کہیے۔۔۔۔"

مزید پڑھیے

قسمتِ نوعِ بشر تبدیل کرنے والوں کے نام

استاد

سوالی اجازت طلب کرنے کے بعد دریافت کرتا ہے۔ "اے شہنشاہ اعظم،  آپ استاد کو باپ پر کیوں ترجیح دیتے ہیں؟ چند لمحوں کو دربار میں سناٹا چھا جاتا ہے۔ اس سکوت کو توڑتی ایک رعب دار آواز بلند ہوتی ہے۔"باپ تو مجھے آسمان سے زمین پر لایا اور میرا استاد ارسطو مجھے زمین سے آسمان پر لے گیا۔ باپ سبب حیات فانی اور استاد سبب حیات جاودانی ہے۔ باپ میرے جسم کی پرورش کرتا ہے اور استاد میری روح کی۔۔ جی ہاں اگر آپ پہچاننے میں غلطی نہیں کر رہے تو یہ اپنے وقت کے عظیم حکمران سکندر اعظم ہیں جنہیں دنیا الیگزینڈر دی گریٹ کے

مزید پڑھیے

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ

نعت رسولِ مقبول ﷺ

نعت ایسا ہنر ہے کہ بغیر سعادت حاصل نہیں ہوتا۔بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم میں گلہائے عقیدت بھیجنے کی جستجو کرنا ہی اپنی جگہ باریابی کا ایک راستہ ہے۔ یہ مرتبہ بلند مِلا ، جِس کو مِل گیا۔۔۔۔۔۔

مزید پڑھیے
صفحہ 6 سے 7