فاتحین بھی کوالیفائی نہیں کر پائے

فٹ بال ورلڈ کپ کے سلسلے میں کیسا مرحلہ آ گیا ہے کہ یورو کپ کے پچھلے دو فاتحین بھی ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی نہیں کر پائے!!!

پرتگال کے بعد اٹلی بھی ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکا، پرتگال کی فٹ بال ٹیم کو اپنا آخری میچ ناردرن آ ئر  لینڈ کے خلاف تین گولز کے مارجن سے جیتنا تھا، لیکن وہ ایک بھی گول نہ کر سکے اور ان کے گروپ سے سوئٹزر لینڈ  ورلڈکپ میں پہنچ گیا ہے ۔ یوں اب یورو  کپ کے پچھلے دو ایڈیشنز کے فاتحین کو قطر جانے کے لیے  پہلے پلے آفس

 Play Offs

 کھیلنا  ہوں گے ۔

ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یورپ کی ٹیموں کو دس گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، جن میں سے ہر گروپ پانچ سے چھ ٹیموں پر مشتمل ہے ۔ ہر ٹیم کو اپنے گروپ کی ٹیموں سے دو دو میچز کھیلنا  ہوں گے اور اس کے بعد جو ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ پر آئے گی وہ ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلے گی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پلے آفس کھیلنا  ہوں گے ۔

پلے آفس کا طریقہ کار یہ ہے کہ دس گروپوں کی دوسرے نمبر کی ٹیمیں اور یورو میں اپنے گروپ میں ٹاپ پر رہنے والی وہ ٹیمیں جو ورلڈکپ میں جگہ نہیں بناسکیں یعنی کل بارہ ٹیموں کو چار چار کے تین گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ۔ ہر گروپ کی چار ٹیموں کا  آپس میں سیمی فائنل اور پھر فائنل ہوگا ۔ فائنل جیتنے والی ٹیم ورلڈکپ میں جگہ بناسکے گی یعنی ان بارہ ٹیموں میں سے صرف تین ٹیمیں ہی قطر پہنچ سکیں گی ۔

پلے آفس کھیلنے والی ٹیموں میں اب تک پرتگال، اٹلی، رشیا، جنوبی مقدونیہ اور پولینڈ شامل ہیں ۔ باقی ٹیموں کا فیصلہ آج ہوجائے گا، یعنی اتنی مضبوط ٹیموں میں سے صرف تین ہی قطر جا سکیں گی ۔